25 اپریل 2013 - 19:30
فرانس میں ریکارڈ توڑ بے روزگاری کی شرح

یورپی ممالک شدید اقتصادی اور معاشی بحران کا شکار ہوگئے ہیں فرانس میں بے روزگاری کی شرح نے سترہ برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جبکہ اسپین میں بھی بے روزگاری کی شرح ستائس فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔

ابنا: مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ممالک شدید اقتصادی اور معاشی بحران کا شکار ہوگئے ہیں فرانس میں بے روزگاری کی شرح نے سترہ برس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جبکہ اسپین میں بھی بیروزگاری کی شرح ستائس فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے اوراب بے روزگار افراد کی تعداد62لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔جس کے خلاف اسپین میں عوام نے وسیع پیمانے پرمظاہرہ کیا ہے۔ یورپ میں اقتصادی بحران ایک کے بعد دوسرے ملک میں حکومتوں کیلیے مسائل پیداکررہاہے۔ فرانس جیسے ترقی یافتہ ملک میں 32لاکھ سے زائدافراد بےروزگار ہیں 1996 ء کے بعدیہ پہلی بار ہے کہ فرانس کو ایسی صورتحال کا سامناہوا ہے۔ یورپ کے کئي ممالک کو شدید اقتصادی اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲